1400 سے زائدڈولفنز کو ذبح کردیا گیا


ڈنمارک کے  قریب فیرو جزائر میں 1400 سے زائد سفید ڈولفنز ہلاک کر دی گئی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سفید رخ والی ڈولفنوں کو اتوار کے روز شمالی بحر اوقیانوس کے علاقے سے گھیر کر ساحل پر لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مچھلی نے غریب ماہی گیر کو کروڑ پتی بنا دیا

جیٹ اسکیز فارو جزائر کے ساحل سمندر پر چلائی گئی

ہلاک ہونے والی 1400 سے زائد ڈالفنز کو چھریوں اور نیزوں کی مدد سے ہلاک کیا گیا تھا۔

سفید رخ والی ڈولفنوں کے ہلاک ہونے سے پانی سرخ رنگ میں تبدیل ہوگیا جو ایک خوفناک منظر پیش کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آسمان سے آئی مچھلی نے شہریوں کو بوکھلا دیا

سمندری حیاتیات دان بجرنی میکلسن نے کہا ہے کہ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ ڈنمارک کے خود مختارعلاقے فارو جزائر میں ایک دن میں ہلاک ہونے والی ڈولفن کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلا ریکارڈ 1940 میں 1200 تھا جبکہ سب سے بڑے کیچ 1879 میں 900، 1873 میں 856 اور 1938 میں 854 تھے۔


متعلقہ خبریں