رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ انتقال کر گئے


اسلام آباد: پارلیمانی سیکرٹری رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ انتقال کر گئے۔

مرحوم رجب علی بلوچ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا  تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج  تھے۔ سابق وزیراعظم  نواز شریف نے کچھ روز قبل اسپتال میں اُن کی عبادت بھی کی تھی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے رجب علی بلوچ کی وفات پر گہرے دکھ  اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ رجب علی بلوچ ایک محب وطن سیاسی رہنما تھے، اُن کی پارلیمنٹ اور جمہوریت کے لیے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مرحوم کی نماز جنازہ پیر کو اُن کے آبائی علاقے چک نمبر 445 کنجوانی، فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔

میاں رجب علی بلوچ سابقہ حلقہ قومی اسمبلی 78 اورموجودہ این اے 103 سے دوبارہ رکن منتخب ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں