آن لائن شادیوں میں 28 فیصد اضافہ


عالمی وبا نے جہاں دنیا بھر کی کاروباری زندگیوں کو نقصان پہنچایا وہیں شادیوں کے رجحانات میں بھی اضافہ دیکھنے کو آیا، سعودی عرب میں کرونا وبا کے دوران آن لائن شادی کی دستاویزات کے اندراج میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپریل 2020 سے مارچ 2021 کے دوران آن لائن شادی کے کل تعداد 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد کیسز کا اندراج کیا گیا، جب کہ اس کے مقابلے میں مارچ 2019 سے اپریل 2020 کے دوران 1 لاکھ 17 ہزار آن لائن شادیوں کا اندراج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری

آن لائن میرج کنٹریکٹ سروس سعودی عرب کی وزارت انصاف کی طرف سے شروع کی گئی ہے۔ اس سروس کا مقصد مملکت میں غیر شادی شدہ مردو خواتین کے لیے شادی کو آسان بنانا ہے۔

آن لائن شادی رجسٹریشن سروس کےذریعے شادی سے متعلق تمام ضروری دستاویزات اور معلومات یا ڈیٹا مکمل طور پرآن لائن وزارت انصاف کے میرج پیج پر موجود نکاح کے آن لائن فارم پر درج کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: وزٹ اور سیاحتی ویزہ پر آئے غیر ملکیوں کو عمرہ کی اجازت

سعودی عرب میں آن لائن شادی کے اندراج میں مثبت تبدیلی اور آن لائن اندراج میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں