پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: اپوزیشن کا شور شرابہ، ایوان سے واک آؤٹ


اسلام آباد: اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے دوران واک آؤٹ کردیا۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو سیاسی فٹ بال نہ بنائیں، عارف علوی

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، قائد حزب اختلاف شہبازشریف، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چاروں صوبوں کے گورنرز اور ورزائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آزاد کشمیرکے صدر، سروسز چیفس اور مختلف ممالک کے سفرا بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے۔

صدرِ مملکت عارف علوی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے آغاز پر ہی اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور شرابا شروع کردیا اور شدید احتجاج کیا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: صحافیوں کیلیے پریس گیلری بند، پی آر اے کا احتجاج و دھرنا

اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باعث صدر نے دوران خطاب دو مرتبہ پانی پیا اور اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے شروع میں زور زور سے بولنا پڑا۔

صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن اراکین نے مسلسل نعرے بازی کی اور اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو کر بھی احتجاج کیا۔

ایوان میں موجود اپوزیشن اراکین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزاد میڈیا پر حملہ نامنظور، لوگوں کا معاشی قتل بند کرو اور میڈیا پر مارشل لا مسترد سمیت دیگر نعرے درج تھے۔

وائٹ پیپر شائع کرینگے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ ہو گا، ترجمان پی ڈی ایم

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب جاری تھا کہ اپوزیشن اراکین نے واک آؤٹ کردیا۔


متعلقہ خبریں