بھارت کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے، دنیا خاموش ہے، کیوں؟ شیریں مزاری

بھارت کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے، دنیا خاموش ہے، کیوں؟ شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان دونوں نے کلسٹر بم استعمال نہ کرنے کے کنونشن پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا دیکھ کر لگتا ہے کہ دہلی کا سقوط ہو گیا ہے، معید یوسف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ دستخط کرنے کے باوجود بھارت کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے اور دنیا خاموش ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ بھارت کلسٹر بم کا استعمال کیسے کر رہا ہے؟ اور دنیا خاموش کیوں ہے؟

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرڈاکٹر شیریں مزاری نے سوال کیا کہ اقوام متحدہ، امریکہ اوربرطانیہ سے سوال ہے کہ وہ کیونکر خاموش ہیں؟ انہوں ںے زور دے کر کہا کہ مغرب کے دوہرے معیار کو بے نقاب ہونا چاہیے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ڈوزیئر پیش کر دیا

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان ایک مسلم ملک ہے تو اسے دبایا جاتا ہے لیکن بھارت کے ساتھ مغربی ممالک تجارت کرتے ہیں تو اسے کچھ نہیں کہا جاتا ہے۔

پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے بھی کہا ہے کہ بھارت کی حقیقت بیان کرنے کا کام جاری رکھیں گے۔

بھارت: بارش کے دیوتا کو راضی کرنے کی کوشش، کمسن بچیوں کو بے لباس گھمایا گیا

انہوں نے کہا کہ پہلے دنیا جواب نہیں دیتی تھی لیکن اب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین انفارمیشن لیب 15 سال سے کام کر رہی تھی تو اسے پہلے بے نقاب کیوں نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں