بھیٹروں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ


عمان: اردن میں بھیڑوں کے ذریعے منشیات اور نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اردن میں محکمہ انسداد منشیات کا کہنا ہے کہ منشیات کے اسمگلروں نے انتہائی مہارت سے بھیڑوں کو منشیات کے پیکٹ کھلائے اور انہیں اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

اردن حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ انسداد منشیات کو اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر بھیڑوں کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اطلاع ملنے پر مختلف ٹیموں کو خصوصی ہدایت دی گئی کہ تمام ہیوی گاڑیوں کی سختی سے نگرانی کی جائے اور شک ہونے پر ان کی تلاشی لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گینڈے کو الٹا لٹکا نے پر عالمی ایوارڈ

سرکاری حکام کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کی ٹیموں نے ایک بھیڑوں سے بھرے ٹرک کی تلاشی لی تو بظاہر کوئی غیرمعمولی چیز نہیں ملی تاہم اہلکاروں نے ایک بھیڑ کا جائزہ لیا تو اس دوران بھیڑ کے پیٹ میں غیرمعمولی اشیا کی موجودگی کا انکشاف ہوا جن پر تمام بھیڑوں کو اتارا گیا اور طبی طریقے سے ان کے پیٹ سے منشیات کے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔

ٹرک میں لدی بھیڑوں کی تعداد 300 تھی جن کے پیٹوں سے برآمد ہونے والے نشہ آور گولیوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد تھی۔ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں