خواتین سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی نہیں دی جا سکتی، شیریں مزاری

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری رہائش گاہ سے پھر گرفتار

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ خواتین سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی نہیں دی جا سکتی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پابندیاں لگانی ہیں تو خواتین نہیں مردوں پر لگائی جانی چاہئیں۔ حالیہ ہراسمینٹ کے کیسز کے بعد لوگوں میں شعور اور آگاھی دینا ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے حالیہ واقعات قابل مذمت ہیں۔ اینٹی ریپ بل کے تحت خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی۔ خصوصی عدالتوں میں 6 ماہ کے اندر کیسز کے فیصلے ہوں گے۔

گزشتہ ہفتے سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس میں شیریں مزاری نے کہا تھا کہ زیادہ تر مسائل نوجوانوں کی جانب سے پیش آتے ہیں لہذا انہیں سبق سکھانے کے لیے ان پر پابندیاں لگائی جائیں۔

انسانی حقوق کی وزیر نے نوجوانوں پر پابندیوں کی تجویز دی لیکن کمیٹی میں اس پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

 


متعلقہ خبریں