قیدی نے جیل میں موبائل فون ہی نگل لیا، کوسوو کے ایک سرجن نے ملک کی جیل میں مقید ایک قیدی کے پیٹ سے چار دن پہلے نگلا جانے والے فون کامیابی سے نکال لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 33 سالہ قیدی کومعدے کے امراض کے ہسپتال میں درد کی شکایت پر داخل کر وایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شہری نے نوکیا 3310 نگل لیا
لیکن جب اس کے ٹیسٹ کرائے گئے تو معلوم ہوا کہ قیدی کے پاس ایک چھوٹا سا موبائل فون تھا جسے وہ پولیس سے چھپ کر استعمال کرتا تھا، لیکن چند روز پہلے ہی جیل حکام سے چھپانے کے لئے اس سے مابائل نگل لیا تھا جسے ڈاکٹروں نے سرجری کے بعد کامیابی سے نکال لیا ہے۔
سرجری کرنے والے ڈاکٹر نے عالمی اداروں کو بتایا کہ ہم نے اینڈوسکوپی کے ذریعے سے اس کے معدے میں تین حصوں میں پڑے ہوئے فون کو کامیابی سے نکال لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل موبائل فون کی فروخت میں کمی
مریض کے مطابق یہ فون اس کے معدے میں چار دن سے موجود تھا، لیکن وہ اس بارے میں جیل حکام کو آگاہ نہیں کرنا چاہتا تھا۔
یاد رہے کہ چند قبل یورپی ملک کوسوو میں شہری نے نوکیا 3310 موبائل نگل لیا تھا، پریسٹینا نامی شہر میں 33 سالہ شخص کے معدے کو کاٹے بغیر ڈاکٹروں نے اس موبائل فون کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی اور اس کے لیے خصوصی ڈیوائسز اینڈو اسکوپ کا استعمال کیا گیا جبکہ آپریشن میں 2 گھنٹے کا وقت لگا۔