حقانی خاندان کو بلیک لسٹ کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، طالبان

حقانی خاندان کو بلیک لسٹ کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، طالبان

کابل: افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ کا حقانی خاندان کے افراد کو بلیک لسٹ کرنا دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

افغان طالبان رہنما نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ حقانی خاندان کو ابھی تک ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جبکہ حقانی خاندان بھی اسلامی امارات کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقانی خاندان کی کوئی علیحدہ شناخت یا تنظیم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دوحہ معاہدے میں طالبان رہنماؤں کے نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا حسن اخوند نے سابق افغان حکام سے وطن واپس آنے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: احمد مسعود پنجشیر میں موجود ہیں، سابق افغان سفیر کا دعویٰ

افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا حسن اخوند نے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے کی ضمانت دی ہے اور اس وقت طالبان رہنماؤں کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخی لمحے کے لیے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم اب افغانستان میں خونریزی کا دور ختم ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں