انتہا پسند بھارتیوں کا افغان مہاجرین پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل


پاکستان مخالف نعرے نہ لگانے پر انتہا پسند بھارتی شہریوں نے افغان مہاجرین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند بھارتیوں کا ایک گروہ دو افغان مہاجروں کو گھیرے میں لے لیتا ہے اور ان سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کریں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناجائز مطالبہ نہ ماننے پر شدت پسند بھارتی افغان مہاجروں کو ذدوکوب کرتے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنےکے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین بھارتیوں کی اس حرکت پر تنقید کر رہے ہیں اور افغان مہاجروں کے ساتھ ہمددری کا اظہار کر رہے ہیں۔


ایک صارف نے لکھا کہ یہ بھارتی شہریوں کا اصلی چہرہ ہے اور ان کا افغان مہاجرین کے ساتھ رویہ سب کے سامنے آ گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دہلی میں تقریبا 10 ہزار افغان مہاجرین ہیں جن میں سے 90 فیصد کا تعلق ہندو اور سکھ برادری سے ہے۔

ہندوستانی حکومت دوسرے مذاہب اور نسلوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے صرف ہندو اور سکھ پناہ گزینوں کو اجازت دے کر افغانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا مظاہرہ کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں