فرانس: سابق فٹبالر کا 40 سال کوما میں رہنے کے بعد انتقال ہو گیا

فرانس: سابق فٹبالر کا 40 سال کوما میں رہنے کے بعد انتقال ہو گیا

پیرس: فرانس کے سابق فٹبالر کا انتقال ہو گیا ہے۔ آنجہانی فٹبالر جواں پیئرے ایڈمز کی عمر 73 سال تھی اور وہ گزشتہ 40 سال سے کوما میں تھے۔

میسی کا معاہدہ کرپٹو کرنسی میں

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جواں پیئرے ایڈمز نے 70 کی دہائی میں 22 بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا تھا۔

آنجہانی فٹبال 1982 میں اس وقت کوما میں چلے گئے تھے جب ان کے گٹھنے کا معمولی آپریشن کرنے کے لیے اینستھیزیسٹ نے غلطی کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینستھیزیسٹ نے اس دن غلطی یہ کی تھی کہ ایڈمز کے لیے اپنے ایک ٹرینی کو چھوڑ دیا تھا کیونکہ اسپتال کے عملے کی ہڑتال کے باعث ان پر 8 دیگر مریضوں کی بھی ذمہ داری تھی۔

افغانستان سے نکلنے کی کوشش، 17 سالہ فٹبالر جان گنوا بیٹھا

آنجہانی فٹبالر کے کوما میں جانے کی وجہ سے مقدمہ درج ہوا تھا اور 90 کی دہائی میں دونوں پر فرد جرم عائد کی گی تھی۔ عدالت کی جانب سے دونوں کو ایک ماہ کی سزا دی گئی تھی اور 890 ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

کوما میں جانے والے فٹبالر نے 15 ماہ اسپتال میں گزارے تھے جس کے بعد ان کی دیکھ بھال کی تمام ذمہ داری اہلیہ برنیڈیٹ نے ادا کی تھی۔

رونالڈو کی واپسی: مانچسٹر یونائیٹڈ کی شرٹیں کم پڑ گئیں، فیکٹری بند

آنجہانی فٹبالر کے دو بیٹے ہیں۔ ان کی بیوہ نے 2016 میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اسپتال نے ان سے کبھی معذرت تک کرنے کی زحمت نہیں کی۔


متعلقہ خبریں