کابل ائیرپورٹ دوبارہ فعال ہو گیا


کابل: امریکی انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل ایئرپورٹ سے علاقائی پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور کابل ایئرپورٹ سے مقامی ایئر لائن کے 3 جہازوں نے اڑان بھری۔

کابل ایئرپورٹ سے قندھار، ہرات اور مزار شریف کے لیے پروازیں چلائی گئیں۔

واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ کو قطری حکام کے زیر انتظام فعال کیا گیا ہے اور جلد ہی کابل سے بین الاقوامی پروازوں کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا، برطانوی وزیر دفاع

طالبان نے قطر سے کابل ایئرپورٹ  کو فعال کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ ترکی سے بھی درخواست کی گئی تھی تاہم ترکی کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں ملا تھا۔


متعلقہ خبریں