افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خواتین مظاہرین نے صدارتی محل میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان فورسز نے خواتین مظاہرین کو صدارتی محل داخل ہونے سے روک دیا ہے۔
دوسری جانب مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان نے صدارتی محل جانے سے روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔
طلوع نیوز کے مطابق طالبان نے اعلان کیا تھا کہ خواتین سرکاری اداروں میں کام کر سکتی ہیں انہیں کوئی اعلیٰ عہدہ نہیں دیا جائے گا۔
نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی، ترجمان افغان طالبان
اس اعلان کے بعد خواتین سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
سول سوسائٹی کی کارکن ترنم سعیدی نے کہا کہ خواتین کے فعال کردار کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ لہٰذا مستقبل کی حکومت اور کابینہ میں خواتین کی سیاسی شرکت پر غور کیا جانا چاہئے۔
سول سوسائٹی کی کارکن رضیہ نے کہا کہ ہم اسلامی قانون کے تحت مردوں کی طرح کام کرنا چاہتے ہیں۔