نوجوانوں میں موٹاپے کی وجہ: غیر معیاری کھانا، وزرش کو نہ جانا


ایک تحقیق کے مطابق نوجوانوں میں وزن بڑھنے کا امکان دیگر عمر کے افراد سے نسبتاً زیادہ ہوتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ درمیانی عمر اور بڑھاپے میں زیادہ وزن یا موٹاپے کا شکار ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

اس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی ہے کہ ایسے افراد اپنی جوانی میں ورزش اور صحتمندانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہتے تھے۔

یونیورسٹی کالج لندن اور یونیورسٹی آف کیمبرج کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 18 سے 34 سال کے عمر کے افراد میں وزن بڑھنے کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

زیادہ جینا ہے تو موٹا ہونا ہو گا

اس عمر کے افراد یونیورسٹیوں، ملازمتوں، اور خاندان کی دیکھ بھال کے دباؤ میں رہتے ہیں۔ اس تگو دو میں وہ بازار کا غیر معیاری کھانا کھاتے رہتے ہیں، اور ان کی جسمانی ورزش نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔

محققین نے 1998 سے 2016 کے درمیان برطانیہ کے 20 لاکھ نوجوانوں کے باڈی ماس انڈیکس اور وزن کی پیمائش کی جس میں انہوں نے پایا کہ 18 سے 34 سال کی عمر کے افراد میں موٹاپے کے امکان سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں