وزیراعظم نے اشرف غنی کو الیکشن نہ کرانے کی تجویز دی تھی ،فوادچودھری

علمائے کرام بتائیں کہ شہدا کا خون کس کے سر پر ہے؟ فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدر ی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سابق افغان صدر اشرف غنی کو تجویز دی تھی کہ ملک میں الیکشن نہ کرائے جائیں لیکن اشرف غنی نے وزیراعظم کی یہ تجویز نہیں مانی۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالات آج سب کے سامنے ہیں،افغان معاملے میں پاکستان کی تجاویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا۔ پاکستان کی تجاویز کو سنا جاتا تو حالات مختلف ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد: افغانستان ایجنڈے میں سرفہرست

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔ افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ چھوڑ چھاڑ کر نکل جائیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں حالات مستحکم رہیں۔ ہمارا طالبان پر اثر و رسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ کابل ایئر پورٹ جلد کھل جائے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی پاکستان میں داخل نہ ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے افغان بارڈر پر باڑ لگا لی ہے۔ چمن بارڈر پر آمد ورفت ہوتی رہتی ہے لیکن چمن سے لوگ آگے نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں معاشی بحران کا خدشہ

افغانستان میں جو تبدیلی ہوئی ہے اس میں کسی کا خون نہیں بہا ہے جس کی وجہ سے ابھی وہاں امن و امان قائم ہے۔ہماری کوشش ہے کہ افغان مہاجرین کو شہروں میں نہ آنے دیں بلکہ بارڈر پر ہی ان کے لئے انتظام کریں۔

 


متعلقہ خبریں