اسلام آباد کا جنوبی ایشیا کے محفوظ ترین شہروں میں دوسرا نمبر

اسلام آباد میں اومیکرون کے 14 نئے کیسز رپورٹ

دنیا کے محفوظ ترین شہروں پر نظر رکھنے والے ادارے نے رواں سال کے 6 ماہ کی فہرست جاری کردی ہے، اسلام آباد نے جنوبی ایشیا کے محفوط ترین شہروں کی فہرست میں دوسرا نمبر حاصل کرلیا ہے۔

سروے کے مطابق اسلام آباد کا سیفٹی انڈیکس 71.08 فیصد رہا ہے۔

سروے کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کا جنوبی ایشیا کے محفوط ترین شہروں کی فہرست میں 12 نمبر ہے، لیکن دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں راول پنڈی اور کراچی کا نام 300 شہروں سے پیچھے رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر

دنیا بھر کے محفوظ ترین شہروں اور ممالک کا ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے نمبیو کی فہرست میں جنوبی ایشیا میں سب سے محفوظ ترین شہر منگلور کو قرار دیا گیا ہے جہاں سیفٹی انڈیکس کی شرح 74.66 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں بلی کو پھانسی دینے پر شہری گرفتار

ایک اور سروے میں دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں اسلام آباد کا نمبر 83 ہے۔ جبکہ اس فہرست میں دنیا کا محفوظ ترین شہرڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن قرار دیا گیا۔

جریدے کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کا محفوظ ترین شہروں کی لسٹ میں دوسرا نمبر ہے۔ سنگاپور نے تیسرا نمبر حاصل کیا۔ آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی کا چوتھا اور جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کا دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں پانچواں نمبر رہا۔

 

 


متعلقہ خبریں