طالبان کیساتھ مل کر داعش کیخلاف کارروائی ممکن ہے، امریکی جنرل

امریکہ، جنرل مارک ملی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

امریکی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ مل کر انسداد دہشت گردی کے لیے داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں ممکن ہیں۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق جنرل ملی نے کہا کہ طالبان کے ساتھ ایسے کوئی فوری منصوبہ ابھی قابل غور نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی کمانڈر کابل کے ہوائی اڈے کی سیکورٹی اور شہریوں کے پرامن انخلا کے لیے حالیہ کچھ ہفتوں میں طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنے متعدد حالیہ انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ طالبان اسلامک اسٹیٹ کے شدید دشمن ہیں، جس سے یہ اشارے لیے جا رہے ہیں کہ اسلامک اسٹیٹ کے معاملے میں امریکا اور طالبان کے مفادات مشترک ہیں۔


متعلقہ خبریں