کارڈف: برطانوی ریاست ویلز میں ایک شہری کو ٹریفک جام کرنے کی وجہ بننے پر ساڑھے تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویلز کے شہر سوان سی میں 51 سالہ ڈیوڈ ہیمسن نامی شہری کو بار بار ٹریفک جام کی وجہ بننے پر سزا سنائی گئی۔
ڈیوڈ ہمسن گزشتہ 7 سال میں سینکڑوں مرتبہ مرکزی پولیس اسٹیشن کے سامنے ٹریفک جام کی وجہ بنتا رہا۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے ملزم کو بار بار تنبیہ بھی کی اور وہ متعدد مرتبہ جیل کی ہوا بھی کھا چکا ہے۔
گزشتہ سال اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ڈیوڈ رواں دواں ٹریفک کے بیچ آ کر کھڑا ہو گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوا۔ ملزم کی اس حرکت پر پولیس نے اسے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مچھلی نے غریب ماہی گیر کو کروڑ پتی بنا دیا
ملزم سے جب بھی ٹریفک جام کرنے کی وجہ پوچھی گئی وہ کچھ بھی بتانے سے قاصر رہا۔ عدالت نے ملزم کا نفسیاتی ماہرین سے معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ ملزم کے ساتھ کیا مسئلہ ہے جو وہ بار بار ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کا سبب بن رہا ہے۔