اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے این سی او سی کی ہدایات کی پیش نظر پابندیوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
این سی او سی کی ستمبر میں بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت
ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت تمام تجارتی مراکز اورمارکیٹس کو رات 8 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی لیکن تمام انڈور اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔
نوٹی فکیشن کے تحت اسلام آباد میں آؤٹ ڈور اجتماعات و شادی پر 300 افراد کے ساتھ اجتماع کی اجازت ہوگی لیکن تمام انڈور شادیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔
انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی جب کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہو گی۔
پاکستان میں کورونا کے باعث لگاتار دوسرے دن 100 سے زائد اموات
ہم نیوز کے مطابق نوٹی فکیشن میں اسلام آباد کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تمام تفریحی مقامات بند رہیں گے البتہ پبلک پارکس کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہو گی۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سینما گھر بھی مکمل طور پر بند رہیں گے۔