وزارت قومی صحت نے نان ویکسینیٹڈ ملازمین کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت نے ملازمین کو ویکسی نیشن کرانے کے لیے آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔
وزارت صحت کے مراسلے کے مطابق ملازمین کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، 17 افسران، ملازمین نے تاحال ویکسی نیشن نہیں کرائی۔ ملازمین آج ویکسی نیشن کرا کر سرٹیفکیٹ جمع کرائیں۔
مراسلے کے مطابق نان ویکسینیٹڈ ملازمین 2 اگست سے غیر حاضر تصور ہوں گے۔