لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکسان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے۔
اسمارٹ لاک ڈاؤن، فراڈ لاک ڈاؤن اور سیاسی انتقام ہے: رانا ثنا اللہ
ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ نیب لاہور نے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس تیار کیا ہے۔
اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب لاہور نے رکن قومی اسمبلی کے خلاف تیار کردہ اثاثہ جات ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے۔
گودام سے 15کلو ہیروئن میرے نام پر ڈالی گئی، رانا ثنا اللہ
نیب کے ذمہ دار ذرائع نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔
ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے تیار کیے جانے والے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے 19 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنائے ہیں۔
نیب لاہور کی جانب سے تیار کیے جانے والے ریفرنس کے متن میں درج ہے کہ رانا ثنا اللہ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔
حکومت کا رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان
ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کے خلاف موجودہ دور حکومت میں منشیات کا بھی کیس درج کیا گیا تھا۔ اس کیس میں انہیں قید و بند کی صعوبتیں بھی جھیلنا پڑی تھیں۔ وہ تاحال ضمانت پر ہیں۔