سرحد پر کھڑے پرندے کی تصویر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا


برڈ فوٹوگرافر آف دی ایئر 2021 کا مقابلہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر تنہا کھڑے پرندے نے جیت لیا جسے میکسیکو کے فوٹوگرافر نے عکس بند کیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عالمی فوٹوگرافی مقابلہ میں 22 ہزار تصاویر ارسال کی گئی تھیں۔ جس میں متنازع سرحد پرکھڑا کے بس پرندہ سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:“کتے کی ناک” فوٹو آف دی ایئر

تصویر میں پرندے کے ساتھ امریکا اور میکسیکو کے درمیان ایک طویل نہ ختم ہونے والی باڑ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس نے نہ صرف انسانوں کو الگ کر دیا ہے بلکہ جانور بھی ان سرحدی بندشوں کا شکار ہو چکے ہیں۔

رپوٹ کے مطابق فوٹوگرافر ایلیزینڈرو پریتو کو  برڈ فوٹوگرافر آف دی ایئر  مقابلہ جیتنے پر 6ہزار 877 ڈالرز سے نوازا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چاند کی ناقابل یقین تصویر

امریکا اور میکسیکو کی یہ سرحد سالوں سے تنازع کا شکار ہے، لوگوں کے ساتھ یہ جانوروں کی نقل و حرکت کے لیے بھی خطرناک ہے، فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ یہ دیوار 15 سو سے زائد جانوروں اور پودوں کے لیے خطرہ ہے۔

میکسیکو کے فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے پرندوں کی تصاویر لے رہا ہے اور اس پراجیکٹ پر بھی ایک سال سے کام کر رہا ہے، جس دوان کئی مرتبہ اسے فوجی اہلکاروں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

 

 

 


متعلقہ خبریں