اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایشیا کا سب سے بڑا اعزاز حاصل کرنے پر ڈاکٹر امجد ثاقب کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایشیا کا نوبل انعام: پاکستانی امجد ثاقب بھی جیتنے والوں میں شامل
ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس سال ایشیا کا سب سے بڑا میگسیے ایوارڈ ایک پاکستانی کو مل رہا ہے جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایوارڈ اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو ملے گا اور ان کی کامیابی پر فخر ہے۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم ریاست مدینہ پر مبنی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہیں۔
امریکہ : پاکستانی نژاد خاتون نے 6 فٹ 3 انچ بال عطیہ کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
ایشیا کا نوبل پرائز اس سال جن پانچ افراد کو دینے کی منظوری دی گئی ہے ان میں پاکستانی ڈاکٹر امجد ثاقب بھی شامل ہیں۔