بیجنگ: چین میں کم عمر بچوں کے تحریری امتحان لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ چین میں تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے کیا گیا ہے۔
بچوں کی موجیں ختم، سندھ میں اسکول کھل گئے
مؤقر نشریاتی ادارے فرانس 24 کے مطابق چین کے تعلیمی شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ انہی اصلاحات کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ 6 سے 7 سال تک کے کمسن طالبعلموں سے تحریری امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔
نشریاتی ادارے کے مطابق اس حوالے سے چین کی وزارت تعلیم کا مؤقف ہے کہ اس طرح کمسن طالبعلموں کو بے جا دباؤ سے نجات دلانا ہے۔
برطانیہ: طلبہ نے 15 دن کی چھٹی لینے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا؟
ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ تسلسل کے ساتھ لیے جانے والے امتحانات سے طلبہ پر بہت زیادہ دباؤ پڑتا ہے اور انہیں اضافی بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔
چین کی وزارت تعلیم نے اسی ضمن میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ جونیئر ہائی اسکول میں مڈٹرم امتحانات کی اجازت ہوگی جب کہ لازمی تعلیم کے دیگر سالوں میں امتحان صرف ایک ٹرم تک محدود ہوگا۔
وزیرتعلیم نے یکساں نصاب تعلیم پر سندھ کےتحفظات کو سیاست قرار دے دیا
چین میں رواں سال کے آغاز میں پہلی اور دوسری جماعت کے تحریری ہوم ورک اور جونیئر ہائی اسکول کے طلبہ کو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کا ہوم ورک دیے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔ یہ بھی جاری تعلیمی اصلاحات کا حصہ تھا۔