نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت


نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تینوں ون ڈے میچز کے لیے 4500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

این سی او سی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول 5 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے 5500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، 18 سال بعد ہو گا

صرف کورونا ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے والے تماشائیوں کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال کے بعد رواں برس پاکستان کا دورہ کرے گی۔

بھارتی غرور چکنا چور، پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ نیوزی لینڈ کے نام

کرکٹ ایڈکٹر ویب سائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کرکٹ حکام پر امید ہیں کہ سال رواں میں پاکستان کا دورہ ہو گا۔

اس ضمن میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا تھا کہ اگر سیکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہوئے تو ان کی کرکٹ ٹیم رواں سال ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

ڈیوڈ وائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان میں کرکٹ بورڈ اور وہاں کی حکومتی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک سب کچھ ٹھیک جا رہا ہے، سکیورٹی کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جانا، جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم کر لیں گے، ہم پاکستان کے دورے پر جائیں گے۔

آئی سی سی: ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ ان کی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان میں مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سیریز کھیل سکے گی۔


متعلقہ خبریں