حکومت سندھ کو دعوت: آئیں بیٹھ کر کراچی کیلیے سوچیں، عمران اسماعیل

عمران خان غریب عوام کا احساس کرنے والے وزیر اعظم ہیں، گورنر سندھ

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کراچی آکر مگر مچھ کے آنسو بہائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ جلسے کی اجازت دے رہی ہے لیکن صوبے میں اسکول کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔

شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے آبدیدہ ہو گئے

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں تعلیم سمیت دیگر سرگرمیاں معطل ہیں لیکن پی ڈی ایم جلسہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کو لب کشائی صرف وفاق کے خلاف نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو کہتا ہوں کہ آئیں بیٹھ کر کراچی کے لیے سوچیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں کوئی نیا ڈیم نہیں بنایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں ہیلتھ کارڈ نہیں دیے جا رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے حقوق سندھ کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کردیا

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں مگر مچھ کے آنسو بہانے والے شہبازشریف بتائیں کہ انہوں نے اپنے دور میں کراچی کے لیے کیا کیا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں بہتر ٹرانسپورٹ کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ بسیں چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کورونا کے باعث سخت پابندیاں لگائی جارہی ہیں جب کہ دوسری طرف کراچی میں جلسہ ہو رہا ہے۔

عمران خان لاک ڈاون کے حق میں نہیں، نظر ثانی کریں: گورنر سندھ کا مراد علی شاہ سے مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے عمر کوٹ سمیت سندھ کے دو علاقوں میں ہیلتھ کارڈز دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں