امریکا کے85ارب ڈالر کے ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگ گئے


امریکا میں ری پبلکن کانگریس کے ایک رکن اور امریکی بحریہ کے سابق ریزروسٹ جم بینکس نے کہا ہے کہ افغانستان میں 85 ارب ڈالر مالیت کا امریکی فوجی سازوسامان طالبان کے پاس چلا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان رہ جانے والے فوجی سازوسامان میں 75 ہزار گاڑیاں، 200 ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر اور 6 لاکھ چھوٹے اور ہلکے ہتھیار شامل ہیں۔

کانگریس کے رکن نے کہا کہ طالبان کے پاس اب دنیا کے 85 فیصد ممالک سے زیادہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔

اندیھرے میں دیکھنے والے چشمے اورطبی سازو سامان کے علاوہ ایسے لوگوں کا بائیومیٹرک ڈیٹا بھی طالبان کے ہاتھوں میں چلا گیا ہے جو امریکا کیساتھ کام کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کی حساس بائیو میٹرک ڈیوائسز طالبان کے ہاتھ لگ گئیں

بینکس نے مزید کہا کہ اگر ان ہتھیاروں یا اس فوجی سازوسامان میں سے کسی بھی ہتھیار کو اب یا مستقبل میں کسی بھی وقت کسی امریکی کو نقصان پہنچانے، زخمی کرنے یا ہلاک کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تو اس کا خون امریکی صدر جو بائیڈن کے ہاتھ پر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب موجودہ حکومت کی کوتاہی کے سبب ہوا۔ بائیڈن حکومت اب اور مستقبل میں بھی یہ سارا سامان افغانستان سے واپس لانے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی۔

امریکی حکومت اس بارے میں بھی نہیں سوچ رہی ہے کہ طالبان اس سامان کا کیسے استعمال کریں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں