کابل: طالبان کے اسپیشل بدری 313 اور فاتح یونٹس کے دستے کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوگئے ہیں۔
کابل ایئر پورٹ: طالبان کی سیکیورٹی بارے درخواست پر فیصلہ ابھی نہیں کیا، ترک صدر
طالبان کے نشریاتی ادارے الہجرۃ کے مطابق طالبان کے اسپیشل یونٹس کے دستے کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہوگئے ہیں۔
شریاتی ادارے کے مطابق اسپیشل دستوں نے کابل ایئرپورٹ کے اندر چند مقامات پر پوزیشنز بھی سنبھال لی ہیں۔
اس ضمن میں طالبان رہنما عبدالحمید حماسی نے بتایا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے فوجی حصے کے تین اہم مقامات امریکی فوج نے خالی کردیے ہیں جس کے بعد طالبان کی اسپیشل فورس کے دستوں نے وہاں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
صدر جوبائیڈن کو افغانستان میں داعش پر حملے کا منصوبہ پیش
طالبان سے معاہدے کے تحت امریکہ اور دیگ ر غیر ملکی افواج کی افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست ہے۔