مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے والد کے ہمراہ اپنی رخصتی کی تصویر شیئر کردی۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں تصویر کی کیپشن میں لکھا ’باپ کی شفقت اور سایہ۔
نائب صدر مسلم لیگ نون نے یہ بھی کہا کہ شیئر کی جانے والی تصویر 29 برس قبل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: “کیا ہوا تیرا وعدہ” مریم نواز کے بیٹے کی ویڈیو وائرل
مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اپنی رخصتی کی بھی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
باپ کی شفقت اور سایہ ♥️
Pics taken 29 years apart. pic.twitter.com/J0K1lqoDBA— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 26, 2021
مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے جانے والے ٹوئٹ میں ایک جانب مریم نواز کی رخصتی کی تصویر ہے تو دوسری جانب عائشہ سیف کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ تصویر ہے۔
یاد رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب حال ہی میں لندن کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی بہو کا لہنگا کس ڈیزائنر کا تھا؟
جنید صفدر کے نکاح کی تقریب سے بہت سی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ جنید صفدر کے گانا گنگنانے کی ویڈیوکو خصوصی طور پر سوشل میڈیا پر پذیرائی ملی۔
نکاح کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈ میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔