کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں۔
کورونا: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی رپورٹ آگئی
ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ اتوار کے دن سے وہ شدید بخار اور سر درد میں مبتلا ہیں۔
I m under severe fever, headache & body aches since last Sunday due to Dengue. Unable to taking calls & responding your msgs. Thank you for your prayers & best wishes. ?
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) August 26, 2021
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہیں جسم میں بھی بے پناہ درد اور پٹھوں میں کھنچاؤ محسوس ہورہا تھا جو ڈینگی کا نتیجہ تھا۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے ان افراد سے معذرت کی ہے جن کی فون کالوں کا جواب نہیں دے سکے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں دوست احباب اور بہی خواہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔
وفاق کو ٹف ٹائم دیتے ہیں، سچ کہتے ہیں اس لیے وزیراعلیٰ سندھ پسند نہیں: سعید غنی
یاد رہے کہ صوبائی وزیر سندھ سعید غنی اس سے قبل عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا بھی شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا تھا۔ علاج معالجے کے بعد ان کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی تھی۔