وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر پیوٹن کا ٹیلی فون


وزیراعظم عمران خان کو روس کے صدر ولادمیرپیوٹن نے ٹیلی فون کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری سرکاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایک پرامن ، محفوظ اور مستحکم افغانستان پاکستان اور علاقائی استحکام کے لیے بہت ضروری ہے۔ افغانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے علاوہ ، ایک جامع سیاسی تصفیہ بھی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ تھا۔

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے سیاسی مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنا بہترین راستہ ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے لوگوں کی مدد جاری رکھنی چاہیئے، تاکہ انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

عمران خان نے افغانستان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔  پاکستان کے وزیراعظم نے  پاک روس تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعلقات پر اطمنان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ جس میں پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل بھی شامل ہے۔ عمران خان نے صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں