پی ٹی وی: بابر اور غالب پر ڈرامہ سیریز بنائے گا، فواد چودھری

علمائے کرام بتائیں کہ شہدا کا خون کس کے سر پر ہے؟ فواد چودھری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) مغل بادشاہ ظہیرالدین بابر اور اردو کے مقبول ترین شاعر مرزا اسد اللہ خاں غالب کی زندگیوں پر ڈرامہ سیریز بنائے گا۔

وزیراعظم: مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کے متعلق مشترکہ فلم بنانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے بعد اب پی ٹی وی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ میں بھی تجدید کررہے ہیں۔

4 ہزار ویزے جاری، کابل سے 1400 افراد نکال بھی لیے، فواد چودھری

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی وی بابر اورغالب پر ازبکستان اور پاکستان میں شراکت داری میں طویل ڈرامہ سیریز بنائے گا۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں ابتدائی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

پاکستان کمزور ملک نہیں، بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے، فواد چودھری

وزیراعظم عمران خان نے 15 جولائی کو تاشقند میں ازبک صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ازبکستان کے ساتھ مل کر ظہیرالدین بابر کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں