معیشت بحالی کا آغاز ہوچکا، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی، رزاق داؤد

رواں برس ٹیکسٹائل شعبے میں 26 فیصد ترقی کا امکان ہے، مشیر تجارت

مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کیلئے کاروبار میں آسانیوں پیدا کرنی ہوں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کی بحالی کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قرضہ جی ڈی پی کا 80 فیصد سے زائد ہے،معیشت ریکوری کے موڈ میں ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

رزاق داؤد نے کہا کہ پاکستا ن میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جو 2 سال پہلے نہیں تھا۔ معیشت درست سمت میں ہے اور ہم بہتر اقدامات کررہے ہیں۔ برآمدات کو بڑھانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات میں کامیاب ہوئے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس نے کورونا پر قابو پایا ہے۔


متعلقہ خبریں