وزیراعلیٰ، پنجاب پر الزام نہ لگائیں، پانی کی چوری سندھ میں روکیں: مونس الٰہی

تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کا تاثر غلط ہے، مونس الٰہی

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے آبی وسائل مونس الٰہی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کہا ہے کہ وہ پنجاب پر بے بنیاد الزام لگانے کے بجائے سندھ میں پانی کی چوری روکیں۔

سندھ کو حصے کا پانی، بجٹ، بجلی اور گیس تو دیں، صوبائی وزیر آبپاشی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے صوبے کو کم پانی دیے جانے کے دعوے پر وفاقی وزیر مونس الٰہی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب پر بے بنیاد الزام لگانے کے بجائے سندھ میں پانی کی چوری روکیں۔

ق لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مونس الٰہی نے دعویٰ کیا کہ سندھ کو پنجاب کے مقابلے میں 35 فیصد کم پانی دینے کا الزام حقیقت کے بالکل برعکس ہے۔

ہوشیار: سندھ کابینہ، زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس عائد کرنیکی تجویز

وفاقی وزیرمونس الٰہی نے اس ضمن میں واضح طور پر کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق حیران کن طور پر 2004 سے  2019 تک کے درمیانی عرصے میں پنجاب میں پانی کا نقصان اوسطاً 4 فیصد ہوا جب کہ اس کی نسبت سندھ میں 29 فیصد پانی کا نقصان ریکارڈ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں