پاکستان کمزور ملک نہیں، بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے، فواد چودھری


وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ بھارت افغانستان میں مداخلت سے باز رہے، وہ امن کو سبوتاژ کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا پاکستان افغانستان سے لوگوں کے انخلا میں مدد کررہا ہے،پی آئی اے نے کابل سے15سو لوگوں کو نکالا،افغانستان کے مسئلے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لیے مسلسل سیاسی حل کی بات کررہے تھے،ہندوستان امن کو سبوتاژ کرنے کی مسلسل کوشش کررہاہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اندرونی چیلنجز ان کے لیےکوئی مسئلہ نہیں، پاکستان کمزورملک نہیں،امیدہےطالبان افغان سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہونےدینگے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے ملکی اور غیر ملکی باشندوں کے انخلا میں تیزی

وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم90لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ایک بھی الیکشن ایسا نہیں جس میں ن لیگ شفاف طریقے سے جیتی ہو۔

فواد چودھری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مستقبل لندن میں شادیاں کرانا ہے، اب دیکھتےہیں کہ مولانافضل الرحمان مبارکباددینےکب لندن جاتےہیں۔


متعلقہ خبریں