افغانستان سے سبق حاصل کریں، محبوبہ مفتی کی بھارت کو وارننگ

مودی حکومت کا پلوامہ اور ستیاپال سے توجہ ہٹانے کا گھناؤنا منصوبہ

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے سبق حاصل کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مودی سرکار کشمیریوں کا امتحان نہ لیں اور اپنے طریقے درست کریں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کو سمجھیں اور دیکھیں بھارت کے پڑوس میں کیا ہو رہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے مودی سرکار پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے پر بھی زور دیا۔

بھارتی وزیر اعظم کی اے پی سی: محبوبہ مفتی نے کھری کھری سنا دیں

یاد رہے کہ چند ماہ قبل  بھارتی وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں محبوبہ مفتی نے کھری کھری سنا دی تھیں۔

محبوبہ مفتی نے اے پی سی میں کہا کہ کشمیر کے لوگ مصیبت میں ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ آپ کو کشمیریوں کو ان کا حق دینا ہوگا۔

بھارتی وزیراعظم کو اے پی سی میں مخاطب کرتے ہوئے مقبوضہ وادی چنار کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ آپ نے کشمیر میں غیرقانونی اور غیرآئینی اقدامات کیے ہیں۔

انہوں ںے اپنے عزائم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے تمام اقدامات کے خلاف جدوجہد کریں گے۔


متعلقہ خبریں