لاہور: پاکستان ریلویز پولیس نے جعلی کرنسی بنانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ریلویز پولیس کے مطابق ملزمان کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین سے 94 لاکھ کی کرنسی لے کر جا رہے تھے۔ دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے کیمیکل اور جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق جعلی کرنسی برآمد ہونے پر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں اکرام گلزار، سلامت گلزار، عمرحیات اور لطیف اللہ شامل ہیں۔
گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کے خاندان میں کوئی اجنبی ہے؟؟
گزشتہ ہفتے پولیس نے اسلام آباد سے بھی جعلی کرنسی تیار کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق جعلی کرنسی تیار کرنے والے گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کر کے ایک لاکھ 50 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کر لی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان خود کو اسٹیٹ بینک کے افسر ظاہر کرتے تھے اور نوٹ بنانے والی مشین بھی اسٹیٹ بینک سے لانے کی یقین دہانی کراتے تھے۔