رکشہ میں خاتون سے بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ درج


جشن آزادی کے روز لاہور میں چنگ چی رکشہ میں خاتون سے بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق 2 خواتین اور ایک بچی رکشے میں بیٹھی تھیں جب اوباش لڑکوں نے پیچھا کیا۔ اس دوران 10 سے 12 لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ

مقدمے کے متن کے مطابق سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے میں سوار ہوا۔ لڑکے نے خاتون کو ہراساں کیا اور دست درازی کی اور فرار ہو گیا۔

جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو حال ہی میں منظرعام پر آگئی تھی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل سے اتر کر رکشے میں سوار ہوگیا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی۔

رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جوتا اٹھا لیا، خواتین کے ساتھ رکشے میں بچہ بھی سوار تھا۔


متعلقہ خبریں