گوادر:چینی شہریوں پرخودکش حملہ، 2مقامی بچے جاں بحق،2زخمی


وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ آج شام چینی شہریوں پر گوادر میں حملہ ہوا ہے۔ حملے میں ایک چینی شہری زخمی ہو گیا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 2مقامی بچے جاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چینی شہریوں کی گاڑیوں کے قافلے کے پاس نو عمر لڑکا بھاگتے ہوئے آیا۔

پاک فوج کے سادہ کپڑوں میں ملبوس جوانوں نے حملہ آور کو15 سے 20میٹر کے فاصلے پر روکا۔ لیکن خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

زخمی چینی باشندے کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا بچوں کی شہادت اور چینی باشندے کے زخمی ہونے پر افسوس ہے۔ ایسے حملے پاک چین تعاون کو کبھی سبوتاژ نہیں کر پائیں گے۔

پاکستان چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔ چند عناصر پاک چین دو طرفہ تعاون کو نقصان پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

فوادچودھری نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ گوادر حملہ چین اور پاکستان کے معاشی ویژن کیخلاف تخریب کاری کا ایک اور کھیل ہے۔ دشمن ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کرسکتا۔ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

 


متعلقہ خبریں