پی ٹی آئی نے تعلیمی اداروں کی مزید بندش کا فیصلہ مسترد کردیا

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کی تعطیلات کا اعلان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سندھ میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں 6 سے 7 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں۔

سندھ میں تعلیمی ادارے مزید10 دن بند

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران 10 لاکھ بچے زیور تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں۔انہوں ںے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ صوبے میں تعلیم یافتہ قوم نہیں چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ حکومت سندھ تعلیمی امور کے حوالے سے فیصلوں پر مسلسل یوٹرن لے رہی ہے۔ صوبائی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے پہلے معیشت اور اب تعلیم کو تباہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ لگتا ہے کہ کاروبار کی طرح والدین بچوں کو تعلیم کے لیے بھی جلد پنجاب منتقل کردیں گے۔

یونیورسٹیاں بے جا دوڑ سے نکل کر معیاری تعلیم پر توجہ دیں، فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نظام پہلے ہی تباہ حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنی نالائقی کی سزا صوبے کے بچوں کو دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی عجیب و غریب منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں فوری طور پر بحال کرے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

یکساں نظام تعلیم سندھ سمیت ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا، شفقت محمود

ہم نیوز کے مطابق خرم شیر زمان نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کو صوبے کے بچوں کے مستقبل سے نہیں کھیلنے دیں گے۔


متعلقہ خبریں