کوٹری: مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹریک مکمل بند


سندھ کے ضلع جامشورو میں کوٹری اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے کراچی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ تاہم اس حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوت حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کے لیے عملے کو طلب کیا گیا ہے اور جلد ٹریک بحال کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین حادثہ: ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد کراچی کا مین ٹریک مکمل بند ہوگیا ہے اور مسافر ٹرینوں کی روانگی بند کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں