گریٹر اقبال پارک واقعہ:56افراد کی تصاویر نادرا کو ارسال

فائل فوٹو


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے زیادتی کے واقعےکی فوٹیجز میں سے56 افراد کی تصاویر نکال کر نادرا کو بھجوا دی گئی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ گزشتہ رات 35 افراد کوحراست میں لیا گیا تھا۔ 20افراد کو واقعہ میں قصوروار ثابت نہ ہونے پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

واقعہ کے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو پر سیف سٹیزاتھارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سیف سٹیزاتھارٹی میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مینارپاکستان پرخاتون واقعہ پرہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔ عثمان بزدار نے 24 گھنٹے میں حتمی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت جاری کر دی ہے۔

خاتون واقعہ پرکل اجلاس طلب کرلیا کیا گیا ہے۔ پی ایچ اے کے کردار کا تعین کرنے کیلئے سیکریٹری ہاؤسنگ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ویڈیوز کی مدد سے نادرا کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واقعہ میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہم نیوز نے پہلے ہی خبر دی تھی کہ پولیس کی مختلف ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے بادامی باغ، لاری اڈا اور شفیق آباد کے علاقوں میں چھاپے مار کر 20 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے جن افراد کو حراست میں لیا ہے ان کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ حراست میں لیے جانے والے افراد کے موبائل فون نمبرز کی 14 اگست کو لوکیشن ٹریس کی جائے گی۔

افراد کو ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد سے بھی میچ کیا جائے گا تاہم فی الحال تفتیش جاری ہے۔

 


متعلقہ خبریں