اشرف غنی نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لے لی


افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی متحدہ عرب امارات  پہنچ گئے ، وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اشرف غنی اور اہل خانہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی ہے۔

طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد وہ رو پوش ہوگئے تھے۔ اب اطلاع آئی ہے کہ وہ یو اے ای میں ہیں اور اس بات کی تصدیق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی کر دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اشرف غنی اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملک میں خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں:اشرف غنی کو گرفتار کرائیں، لوٹی ہوئی دولت واپس دلوائیں: انٹرپول سے اپیل

قبل ازیں افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ ازبکستان میں۔ تاہم ازبک وزارت خارجہ نے اس کی تردید کی۔

رشید دوستم کی بیٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ اشرف غنی کا طیارہ تاجکستان کی جانب گیا ہے۔ لیکن تاجک حکومت نے بھی تردید کی تھی۔

بعد ازاں اشرف غنی کی عمان جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی مگر عمان نے بھی ان کے آنے کی تردید کی۔

کابل سے فرار ہونے کے بعد سابق صدر نے فیس بک پر بیان دیا تھا کہ انہوں نے خون خرابہ روکنے کے لیے ملک چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں:اشرف غنی چار گاڑیاں، ایک ہیلی کاپٹر ڈالروں سے بھر کرنکلا،اضافی رقم پھینکنی پڑی

دوسری تاجکستان میں قائم افغان سفارتخانے نے انٹرپول سے کہا ہے کہ وہ اشرف غنی کی گرفتاری میں مدد فراہم کرے۔

سفارتخانے نے انٹرپول سے اپیل کی ہے کہ وہ ملکی دولت لوٹ کر فرار ہونے والے اشرف غنی سے ملکی دولت واپس دلوائے۔

روسی ذرائع نے اس ضمن میں دعویٰ کیا تھا کہ اشرف غنی ملک سے جاتے ہوئے چار گاڑیوں اور ایک ہیلی کاپٹر کو ڈالروں سے بھر کر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جب کہ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بہت بڑی تعداد میں امریکی ڈالرز پھینکنا بھی پڑے تھے۔


متعلقہ خبریں