طالبان اپنے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کو سیکیورٹی فراہم کرتے رہے


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قلیل تعداد میں خواتین نے طالبان جنگجوؤں کے سامنے احتجاج کیا اور افغان خواتین کو سیاسی اور بنیادی حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی فوٹیج میں کابل کے ایک جوراہے پر ہونے والے احتجاج کرنے والی خواتین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کو سیاسی عمل کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

احتجاج کرنے والی خواتین نے برقعے پہنے ہوئے ہیں لیکن انہوں نے اپنے چہرے نہیں ڈھانپ رکھے تھے۔ طالبان کے خلاف نعرے  لگانے کے دوران طالبان جنگجو بھی موجود تھے، جو اپنے خلاف احتجاج کے باوجود اِن خواتین کی حفاظت کرتے رہے۔

مزید پڑھیں: دوستی اور معافی: خوفزدہ شہریوں کیجانب سے طالبان کو پھول پیش

مسیح علی نیجاد نامی ایک ایرانی صحافی کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ’یہ بہادر افغانی خواتین کابل کی سڑکوں پر اپنے حقوق کے لیے طالبان کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں، خواتین کا مطالبہ ہے کہ اُنہیں کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے اور سیاسی شعبے میں حصہ لینے کا حق دیا جائے۔

 


متعلقہ خبریں