دوستی اور معافی: خوفزدہ شہریوں کیجانب سے طالبان کو پھول پیش

دوستی اور معافی: خوفزدہ شہریوں کی جانب سے طالبان کو پھول پیش

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کی جانب سے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بیشتر افغان شہری اپنے مستقبل کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں اور ہزاروں  کی تعداد میں لوگ ملک چھوڑنے رہے ہیں یا کوشش کررہے ہیں۔

وہ شہری جنہوں نے ملک میں رہنے کو ہی ترجیح دی ہے وہ طالبان جنگجوؤں کا سرخ اور سفید گلاب سے استقبال کررہے ہیں۔ فوٹیج میں مردوں اور لڑکوں کو طالبان جنگجوؤں کو علامتی رنگ کے پھوؒ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کے مطابق خوفزدہ شہری مخلتف چوراہوں اور چوکیوں پر تعینات طالبان اہلکاروں کے پاس جاکر پھول پیش کررہے ہیں۔ افغان روایات  کے مطابق سرخ اور سفید پھول دوستی اور معافی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

کابل کے خوفزدہ خاندان طالبان کو پھول پیش کر کے ان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا اور تعلقات کے پل استوار کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کے نئے حکمران ان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہ  کریں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان پر طالبان کا قبضہ: جارج بش کا دل غم سے بھر گیا

افغان ثقافت میں سرخ گلاب دوستی کی علامت ہے جبکہ سفید پھول کا مطلب ہے معافی۔

طالبان کے آخری دور میں افغانستان کے باغات کو نظر انداز کردیا گیا تھا پھول تقریبا ختم ہوگئے تھے۔

بہت سے شہری اب بھی تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا طالبان خواتین اور لڑکیوں کو کام کرنے اوو تعلیم حاصل کرنے دیں گے؟ ماضی میں طالبان مغرب کے حامی مردوں اور عورتوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں