ٹک ٹاکر لڑکی سے بد تمیزی،400 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

فائل فوٹو


لاہور میں خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی کرنے پر چار سو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق لڑکی ویڈیو بنانے کے لیے گریٹر اقبال پارک میں آئی ۔ جہاں لڑکوں نے اس کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔

اس دوران لڑکی کا موبائل ، زیور اور نقدی بھی چھین لی گئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ14 اگست والے دن پیش آیا جب لڑکی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو بنانے اقبال پارک گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور اس ضمن میں وہاں کے گارڈ سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں 400 افراد کا ذکر کیا گیا لیکن نامزد کسی کو نہیں کیا گیا۔ سب کی شناخت اور ان سے تفتیش  کرنا ایک مشکل کام ہوگا، تاہم اس کیس کو باخوبی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 

 


متعلقہ خبریں