وزیراعظم کا بورس جانسن سے رابطہ: پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ

وزیراعظم کا بورس جانسن سے رابطہ: پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک بات چیت میں کیا ہے۔

کورونا: پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی ہے، اسد عمر

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے بات چیت میں پاکستان کی جانب سے کورونا پرقابو پانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب کوعالمی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ملک کی سطح پر کیے جانے والے وسیع تراقدامات کی بابت بھی آگاہ کیا۔

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ہونے والی بات چیت میں دونوں رہنماوں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

سعودی آرمی چیف کی وزیراعظم اور جنرل باجوہ سے ملاقات

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے بات چیت میں اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام افغانوں کا تحفظ ،  ان کی سلامتی اور حقوق کا احترام یقینی بنانا انتہائی اہم ہے۔

وزیراعظم نے اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان سے سفارتی عملے اور بین الاقوامی اداروں کے عملے اور دیگر افراد کے انخلا میں پاکستان نے کس طرح مثبت کردار ادا کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اب افغانستان آزاد ہے، سیاسی نظام ہوگا، خواتین پڑھیں، کام بھی کریں، ترجمان طالبان

ذمہ دار ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر آئندہ مستقبل میں بھی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔


متعلقہ خبریں