محرم الحرام میں شرپسند عناصر امن خراب کرنیکی کوشش کرسکتے ہیں، وزیر خارجہ

محرم الحرام میں شرپسند عناصر امن خراب کرنیکی کوشش کرسکتے ہیں، وزیر خارجہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے بعد ملکی سیکیورٹی کے پیش نظر محرم الحرام بہت حساس ہے۔

محرم الحرام: مجالس اور جلوس کیلئے این سی او سی کی خصوصی ہدایات جاری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر محرم الحرام میں امن خراب کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ و پولیس مکمل طور پر چوکس ہو کر سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کروا رہی ہیں۔ انہوں ںے واضح کیا کہ محرم الحرام میں ملک بھر میں امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پنجاب:9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں بالعموم اور جنوبی پنجاب و ملتان میں بالخصوص یوم عاشور کے حوالے سے بھرپور انتظامات کیے ہیں کیونکہ وہ عزاداری کا گڑھ ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ضلع ملتان میں ہمیشہ سے امن و امان و بھائی چارے کی فضا قائم رہی ہے اور مثالی امن بھی رہا ہے۔

9 اور 10محرم: ضرورت پڑے تو موبائل سروس بند کریں، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔


متعلقہ خبریں