سندھ: تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا فیصلہ

سندھ: تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

کراچی: صوبہ سندھ میں آئندہ پیر سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ اس بات کا فیصلہ سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیراساتذہ کو اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں 

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کی زیر صدارت منعقدہ محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق امور زیر غور آئے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے پیر سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھول دیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جن اسکولوں میں 100 فیصد ویکسینیشن ہو چکی ہے وہ 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جا سکتے ہیں۔

سرکاری و نجی اسکولوں اور دینی مدارس میں یکساں نصاب تعلیم نافذ

ہم نیوز کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے واضح طور پر کہا کہ تمام اسکولوں میں رینڈم پی سی آر ٹیسٹ کیے جائیں گے اور نگرانی کا عمل بھی جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں