افغانستان میں تمام گروہ قومی معاہدہ تشکیل دیں، ایرانی صدر

افغانستان میں تمام گروہ قومی معاہدہ تشکیل دیں، ایرانی صدر

تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ امریکی فوج کی شکست اور اس کے انخلا کو افغانستان میں زندگی، سلامتی اور پائیدار امن کی بحالی کا موقع بننا چاہیے۔

پناہ گزینوں کی آمد سنگین خطرہ پیدا کرسکتی ہے، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے صدر ابراہیم رئیسی کے حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان میں استحکام کی بحالی کی کوششں کی حمایت کرتے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ پڑوسی اور برادر ملک کی حیثیت سے ایران چاہتا ہے کہ افغانستان میں تمام گروہ قومی معاہدہ تشکیل دیں۔

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے اتوار کے دن دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

طالبان کی برق رفتاری: دنیا حیرت زدہ، بائیڈن انتظامیہ پریشان

تہران نے گزشتہ ماہ افغان حکومت کے اس وقت کے نمائندگان اور طالبان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے اجلاس کی میزبانی بھی کی تھی۔

ایران نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اس نے افغانستان سے بھاگ کر آنے والے افغانوں کو عارضی پناہ دینے کے لیے تین صوبوں میں انتظامات کردیے ہیں۔

طالبان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تک رسائی نہیں دی جائیگی، امریکہ

اعداد و شمار کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ ایران میں تقریباً 20 لاکھ افغان مہاجرین پہلے سے موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں